ضلع کچہری روالپنڈی میں ممکنہ دہشتگردی کاخطرہ‘ سکیورٹی الرٹ جاری

ہفتہ 30 جنوری 2016 21:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) راولپنڈی کی ضلع کچہری میں ممکنہ دہشتگردی کاخطرہ‘حساس اداروں نے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو راولپنڈی کے ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق دہشت گردی راولپنڈی کی ضلع کچہری کو نشانہ بنا سکتے ہیں جس کے بعد انتظامیہ نے ضلع کچہری کی سیکیورٹی سخت کر کے کچہری کے گیٹ پر پولیس اہلکاروں کو الرٹ کر دیا۔ گیٹ پر تعینات اہلکار اور سیکیورٹی گارڈز وکلاء سمیت کچہری آنے والے سائلین کی تلاشی لیتے رہے۔