عزیربلوچ کی گرفتاری کی اطلاع پہلے کی ہے،خورشید شاہ حکومت کو آئینہ دکھا رہے ہیں تو بُراکیوں لگ رہاہے،لگتا ہے نیشنل ایکشن پلان صرف سندھ کیلئے ہے،تمام سازشوں ،رکاوٹوں کے باوجود وفاق کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں

مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 30 جنوری 2016 21:29

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیراطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عزیربلوچ کی گرفتاری کی اطلاع پہلے کی ہے،خورشید شاہ حکومت کو آئینہ دکھا رہے ہیں تو بُراکیوں لگ رہاہے،لگتا ہے نیشنل ایکشن پلان صرف سندھ کیلئے ہے،تمام سازشوں ،رکاوٹوں کے باوجود ہم وفاق کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔وہ ہفتہ کو سکھر میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ صوبوں اوروفاق کے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے ،وفاق سے تحفظات کا اظہار کرنا کوئی بغاوت نہیں ہے۔

مولابخش نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے دوست جو وفاق کا حصہ ہیں انکالب ولہجہ صحیح نہیں ہے ،ہم آج بھی وفاق کیلئے قربانی دینے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عزیربلوچ کی گرفتاری کی اطلاع پہلے کی ہے،عزیربلوچ کا اچانک ظہور ہوااسکے بارے میں پتہ چل جائے گا،خورشید شاہ حکومت کو آئینہ دکھارہے ہیں تو بُراکیوں لگ رہاہے،وہ اپوزیشن لیڈر ہیں آپکی غلطیوں پر کیا شہنائیاں بجائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ ہماری جماعت میں نہیں ہے،پیپلزپارٹی نے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔مولابخش نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پورے پاکستان میں عمل درآمد ہونا چاہیے،لگتا ہے نیشنل ایکشن پلان صرف سندھ کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار سیدھی بات کریں،پہلیوں میں کیوں بات کرتے ہیں،میں سمجھتا ہوں کہ وزیرداخلہ نے اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے الزامات لگائے ہیں،ہم جانتے ہیں اداروں نے انکو کہانہیں ہے مگر پھر بھی وفادار بنے پھرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ کے معاملے پرڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔