ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کی تقرری نہ ہونے کے باعث پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین ،چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدوں کے انتخابات ملتوی

ہفتہ 30 جنوری 2016 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء ) ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کی تقرری نہ ہونے کے باعث پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدوں کے انتخابات ملتوی کر دئیے گئے ۔گزشتہ روز وائس چیئر پرسن پنجاببار کونسل مسز فرح اعجاز بیگ کی زیر صدارت پنجاب بار کونسل کے جنرل ہاؤس اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی پنجاب بارکونسل چوہدری عبدالسلام سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جنرل ہاؤس اجلاس میں2016-17کیلئے نئے وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگز یکٹوکمیٹی کا انتخاب کیا جاناتھا۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جو کہ چیئرمین پنجاب بار کونسل بھی ہیں اس انتخاب میں ریٹرننگ آفیسر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سر انجام دیتے ہیں ۔مگر ایڈووکیٹ جنرل کے استعفیٰ کی وجہ سے اور نئے ایڈووکیٹ جنرل کا تقرر نہ ہونے کی وجہ سے یہ انتخاب عمل میں نہ آسکا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ حکومت فوری طور پر ایڈووکیٹ جنرل کا تقرر کرے تاکہ پنجاب بار کونسل کے نئے وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی کا انتخاب فوری عمل میں لایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :