مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ میں سانحہ شکار پور کے شہداء کی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد

سانحہ شکار پور کو ایک سال مکمل ہو گیا لیکن شہداء کے لواحقین کو انصا ف فراہم کرنے میں حکمران اب تک ناکام ہیں‘ علامہ عبدالخلالق

ہفتہ 30 جنوری 2016 21:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ میں سانحہ شکار پور کے شہداء کی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ڈبلیوایم لاہور کے کارکنان ضلعی وصوبائی رہنماؤں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنر ل علامہ عبدالخالق اسدی نے شہد ائے شکارپور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ سانحہ شکار پور کو ایک سال مکمل ہو گیا لیکن شہداء کے لواحقین کو انصا ف فراہم کرنے میں حکمران اب تک ناکام ہیں،اندرون سندھ کو دہشت گردوں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے،سانحہ شکار پور کے شہداء کا لہو ابھی خشک نہیں ہوا تھا جیکب آباد اور چھلگری میں ہمیں حکمرانوں نے درجنوں لاشوں کا تحفہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکمران دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مخلص نہیں سندھ حکومت تکفیریوں کی سرپرستی کر رہی ہے،بلدیاتی الیکشن میں ان کے مکروہ عزائم سب کے سامنے آگئے ہیں،شہداء کمیٹی کی جانب سے لانگ مارچ کے موقع پر سندھ کے حکمرانوں نے جھوٹے وعدے کیے جو آج تک وفا نہ ہوسکے،اس ملک میں دہشت گردی کیخلاف سب سے بڑی قربانی ہم نے دی،لیکن ہم نے ملکی سلامتی پر آنچ آنے نہ دیا،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں وفاق سمیت چاروں صوبوں میں ہمیں بیلنس پالیسی کے تحت ہراساں کرنے کا عمل جاری ہے ،جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں،ظالم اور مظلوم کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کا عمل کو ہم برداشت نہیں کریں گے ،جو حکمران وفاق میں اپنے ناک کے نیچے بیٹھے شدت پسند ملا پر کنٹرول حاصل نہ کرسکے ہمیں ان سے انصاف کی امیدنہیں۔

(جاری ہے)

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے چوبیس ہزار سے زائد شہداء کے کیسوں کو فوری فوجی عدالتوں کے سپرد کرکے انصاف کو یقینی بنایا جائے،ہم شہداء کمیٹی کے مطالبات کی بھر پور حمایت کرتے ہیں،اور شہداء کے لواحقین کو قانونی انصاف دلانے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں،شہدائے شکار پور کی برسی پر منعقدہ دعائیہ تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پنجاب سید اسد عباس نقوی،علامہ محمد اقبال کامرانی،رائے ناصر علی ،حاجی امیر عباس مرزا،رانامجد علی،سمیت دیگر رہنماوں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :