وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ،رنگ روڈ کے قریب کلچرل پویلین بنانے کی منظوری
پنجاب حکومت نے شہباز شریف کی قیادت میں ہارٹیکلچرکو فروغ دیکرشہروں کو پھولوں کے ذریعے خوبصورت بنایا ‘ خواجہ سعد رفیق
ہفتہ 30 جنوری 2016 21:13
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں لاہور سمیت صوبے کے بڑے شہروں کو ہارٹیکلچر کے ذریعے سرسبز بنانے کے پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیااور رنگ روڈ کے قریب ڈیرہ گجراں میں کلچرل پویلین بنانے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے بھر میں منصوبوں کو ہارٹیکلچر کے ذریعے خوبصورت اور دیدہ زیب بنارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے کے ساتھ ان کی دیکھ بھال بھی ضروری ہے اوراس مقصد کیلئے موثر اقدامات ہونے چاہئیں۔سڑکوں کے ساتھ جہاں مناسب جگہ موجود ہے وہاں گرین بیلٹس بنائی جائیں اوریہ گرین بیلٹس اس انداز سے بنائی جائیں کہ راستے تنگ نہ ہوں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شہروں کو پودوں اورپھولوں سے مزین کرکے خوبصورت بنانے پر توجہ دی جائے۔
اورنج لائن میٹروٹرین کے روٹ پر ہارٹیکلچر کا جامع پلان مرتب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شاہدرہ سے رائیونڈ تک ریلوے ٹریک پر گرین بیلٹس بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا جائے ۔ ڈرینوں کے دونوں جانب سڑکوں کے اردگردہارٹیکلچر کے حوالے سے پلان مرتب کیا جائے اوراس ضمن میں ایل او ایس ڈرین کے ماڈل کو اپنا یا جائے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہورمیں فارسٹ پارک کے قیام کیلئے اراضی کی نشاندہی کاکام جلد مکمل کیا جائے اور صوبے کے دیگر بڑے شہروں میں بھی فارسٹ پارکس کے قیام کیلئے اراضی کی نشاندہی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں بھی کلچرل پویلین بنانے کی منصوبہ بندی کر کے تجاویز پیش کی جائیں اور بڑی سڑکوں کے ساتھ نجی و سرکاری عمارتوں کی دیواروں کو ہارٹیکلچر کے ذریعے خوبصورت بنانے کا کام تیزکیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹھوکر نیاز بیگ سے جلوتک نہر کے دونوں جانب پکنک پوائنٹس اوربچوں کے لئے تفریحی سہولتوں کے مقامات بنانے کیلئے جامع پلان مرتب کر کے پیش کیا جائے۔وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شہبازشریف کی قیادت میں صوبے میں ہارٹیکلچرکو فروغ دیا ہے ۔ لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں کو آپ نے پھولوں کے شہر بنادیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شاہدرہ سے رائیونڈ تک ریلوے ٹریک پر گرین بیلٹس بنانے کیلئے محکمہ ریلویز ہر ممکن تعاون کرے گا۔ خواجہ احمد حسان،سیکرٹری جنگلات،وائس چیئرمین پی ایچ اے افتخار احمد ،کمشنر لاہور ڈویژن،ڈی جی پی ایچ اے ،ایم ڈی واسا،سی ای او لیسکو،ایم ڈی نیسپاک اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.