سپریم کورٹ کی جانب سے تلور پر عائد پابندی ختم کرنے کے بعد دبئی کے حکمران اعظم شیخ محمد بن راشد المخدوم کی پاکستان آمد کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 جنوری 2016 20:28

سپریم کورٹ کی جانب سے تلور پر عائد پابندی ختم کرنے کے بعد دبئی کے حکمران ..
رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جنوری 2016ء) سپریم کورٹ کی جانب سے تلور پر عائد پابندی ختم کرنے کے بعد دبئی کے حکمران اعظم شیخ محمد بن راشد المخدوم کی پاکستان آمد کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے ملک میں تلور کے شکار پر عائد پابندی ختم کرنے کے بعد عرب شخصیات کی پاکستان آمد شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب معلوم ہوا ہے کہ دبئی کے حکمران اعظم شیخ محمد بن راشد المخدوم ایک ہفتے کے دورے پر 5 فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔ امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف رحیم یار خان کے نزدیک واقع چولستان میں قائم چانجنا ائیر پورٹ پر شیخ محمد بن راشد المخدوم کا استقبال کریں گے۔ تاہم اس حوالے سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :