باچاخان یونیورسٹی حملہ،،،اساتذہ تنظیموں نے تحقیقاتی رپورٹ پر شدید تحفظات کااظہارکردیا
ہفتہ 30 جنوری 2016 20:26
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) باچا خان یونیورسٹی حملے سے متعلق تحقیقاتی کیلئے بنائی گئی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ پر خیبر پختونخوا کے سرکاری جامعات کے اساتذہ تنظیموں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے،اساتذہ نمائندوں کا کہناہے رپورٹ میں وائس چانسلر کو عہدے سے فارغ کرناافسوس ناک ہے۔
(جاری ہے)
فیڈریشن آف ال پاکستان یونیورسٹی اکیڈیمک سٹا ف ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن کی جانب سے حملے کی جو رپورٹ جاری ہوئی ہے وہ سیاست پر مبنی رپورٹ ہے، رپورٹ میں وائس چانسلر پروفیسر فضل رحیم مروت کو عہدے سے فارغ کرنے کافیصلہ غلط اقدام ہے،۔
فپواسا کے صدر جمیل چترالی کے مطابق وائس چانسلر کو نہیں بلکہ پولیس اور دیگر افسران کو فارغ کیا جائے، بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صوبے کے سرکاری جامعات اس وقت شدیدذہنی کفیت سے دوچار ہے، اس حساس معاملے میں یک طرفہ فیصلہ کرنا تعلیم دشمنوں کا اقدام ہے، بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن کے تمام افسران کو فارغ کیا جائے، اور غیرجانبدارتحقیقاتی کمیشن بنایا جائے،جبکہ جوڈیشل کمیشن کاقیام عمل میں لائی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.