سندھ نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر رہنماء سائیں بخش بنگلانی کی بلا جواز گرفتاری قابل مذمت ہے ،امیر بھنبھرو

ہفتہ 30 جنوری 2016 20:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) سندھ نیشنل پارٹی کے چیئرمین امیر بھنبھرو، سینئر وائیس چیئرمین دلشاد بھٹو، وائیس چیئرمین رمضان بلیدی، مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اصغر ڈاہری، آفیس سیکریٹری علی بخش مگسی، مرکزی پریس ترجمان امیر قمبرانی نے اپنے مشترکہ بیان میں سندھ نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر رہنماء سائیں بخش بنگلانی کی بلا جواز گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائیں بخش بنگلانی ایک قومپرست جماعت کے مرکزی رہنماء، سندھ دوست اور قومپرست، قومی کارکن ہیں وہ کئی سالوں سے اپنی پرامن سرگرمیوں جاری رکھتے ہوئے سندھ کے نہتے عوام کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والوں میں ہمیشہ آگے رہے ہیں، مرکزی رہنماؤں نے مزید کہا کہ پارٹی کے مرکزی رہنماء سائیں بخش بنگلانی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر رکھ کر ان پر بے انتہا تشدد کیا جارہا ہے اور خدشہ ہے کہ ان کو جان سے مار دیا جائے گا، سائیں بخش بنگلانی ایک قومی کارکن ہے اور وہ دہشتگرد، بھتہ خور نہیں ہیں ، ایس این پی کے مرکزی رہنماؤں نے سندھ سرکار وفاقی حکومت و فوجی قیادت، ڈی جی رینجرس سندھ کو یاد دلایا کہ سندھ نیشنل پارٹی نے کبھی بھی گنڈہ گردی، دہشتگردی ، مذہبی انتہاپسندی ، ٹارگیٹ کلنگ، بھتہ خوری کی حمایت نہیں کی ہے بلکہ ہمیشہ سندھ میں امن اور بھائیچارہ بڑھانے کی عملی کوشش کرتی رہی ہے، یہی سبب ہے کہ سندھ نیشنل پارٹی نے ضرب عضب آپریشن ، کراچی آپریشن کی ہمیشہ حمایت کی ہے، سندھ نیشنل پارٹی چاہتی ہے کہ سندھ خاص طور پر کراچی امن کا گہوارا بنے اور شہر میں ہونے والے جرائم اور دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو مگر آپریشن کی آڑ میں قومپرست کارکنوں کی گرفتاریاں اور ان پے بہمانہ تشدد کرنا کہان کا انصاف ہے، پارٹی رہنماؤں نے حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ ایس این پی کے مرکزی رہنماء سائیں بخش بنگلانی کو فوری طور رہا کیا جائے اور ان پر تشدد بند کیا جائے اور ان پر لگائے گئے جھوٹے مقدمات کا خاتمہ کیا جائے دیگر صورت پارٹی کی طرف سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :