صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے تمام تردستیاب وسائل کوبروئے کارلایا جائے ،ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی

ہفتہ 30 جنوری 2016 20:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی میں جاری صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے تمام تردستیاب وسائل کوبروئے کارلایا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ اورنگی زون میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیاانہوں نے موقع پر موجود افسران و عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہر قسم کی ہلکی و بھاری مشینری استعمال کی جائے اور ان مقامات پر جہاں مشینری کا استعمال ممکن نہیں وہاں ہینڈ ٹرالی کے ذریعہ کچرے کی منتقلی کو ممکن بنایا جائے نیز جن مقامات پر صفائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہو وہاں اور خصوصا کچرہ کنڈیوں میں چونے اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیاجائے انہوں نے موقع عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی صفائی ستھرائی کے عملہ سے تعاون کریں اپنے گھروں کا کچرہ جگہ جگہ ڈالنے سے گریز کریں اور کچرہ صر ف مخصوص مقامات پر ڈالیں تاکہ عملہ اسے آسانی سے اٹھا سکے اپنے بچوں کو کچرہ کنڈیوں سے دور رکھیں اور اگر عملے کی غفلت سے کوئی مقام صفائی ستھرائی سے محروم رہ گیا تو آپ اس کی نشاندہی کریں آخر میں انہوں نے عملے کو ایک مرتبہ پھر تنبیہ کی ہے کہ اگر صفائی ستھرائی کے عمل میں غفلت یا سستی کا مظاہر کیا تو انہیں سخت تادیبی کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :