افغان نیشنل آرمی کے وفد کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ ٗ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی انتظامات سے متعلق معاملات پر تبادلہ

افغان وفد نے یاد گار شہدائے پر پھولوں کی چادر چڑھائی ٗ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا

ہفتہ 30 جنوری 2016 20:21

راولپنڈی /پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) پاکستان اورافغانستان نے سرحد کے دونوں جانب سکیورٹی اقدامات بڑھانے اور کوآر ڈینیشن کو بہتر بنانے پراتفاق کیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان نیشنل آرمی کے آٹھ رکنی وفد نے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد شریف یفتانی کی قیادت میں کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا اور کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں افغان وفد نے پاکستانی وفد کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور اور پاک افغان سرحد پر سکیورٹی انتظامات سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔دونوں کمانڈروں نے کو آر ڈینیشن بہتر بنانے اور سرحد کے دونوں جانب سکیورٹی انتظامات بڑھانے پر اتفاق کیا ۔قبل ازیں کورہیڈ کوارٹر ز پہنچنے پر افغان وفد نے یاد گار شہدائے پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔افغان نیشنل آرمی کے وفد کا دورہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے گزشتہ دورہ افغانستان کے دوران کئے گئے فیصلے کے مطابق کیا گیا ہے جس میں طے پایا تھا کہ دونوں ممالک سے کور کمانڈرز بہتر بارڈر مینجمنٹ کیلئے ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کرکے میٹنگز کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :