ملتان ٗ سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد کو کچل ڈالا ٗموقع پر جاں بحق

ورثاء کاپولیس کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر تھانہ سیتل ماڑی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ٗ بس کے شیشے توڑ دیئے

ہفتہ 30 جنوری 2016 20:14

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) ملتان میں سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد کو کچل ڈالا جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ورثاء نے پولیس کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر تھانہ سیتل ماڑی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ٗ مشتعل مظاہرین نے بس کے شیشے بھی ٹوڑ دئیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ بس ڈرائیوروں کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث اس طرح کے واقعات معمول بن گئے ہیں جن سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں جبکہ پولیس ان کے خلاف کوئی بھی مؤثر کارروائی نہیں کرتی ہے۔مظاہرین کے مطابق اگر ذمہ دار بس ڈرائیور کو قانون کے مطابق سزا نہ دی گئی تو وہ تھانہ کا گھیراؤ کرنے پر بھی مجبور ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :