دینی مدارس کا ہر صورت بھرپور تحفظ کریں گے ، مولانا فضل الرحمن

باچاخان یونیورسٹی پشاور کے سانحہ کے بعد ہمیں اپنی خامیوں اور کوتاہیوں پر بھی نظر دوڑانے کی ضرورت تھی ٗمیڈیا سے گفتگو

ہفتہ 30 جنوری 2016 20:13

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دینی مدارس کا ہر صورت بھرپور تحفظ کریں گے وہ کبیروالا میں طلباء کے اجتماع سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دینی مدارس اور مخیر شخصیات کے چندے سے چل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بیرون ممالک سے فنڈز لینے کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے اور ویسے بھی بیرون ملک سے فنڈز لینا کوئی جرم نہیں ہے اگر جرم ہے تو وطن عزیز میں غیر ملکی فنڈنگ سے سینکڑوں کی تعداد میں جو این جی اوز اسلام اور پاکستان کی نظریاتی اساس و اقتدار کے خلاف کام کررہی ہیں، ان کے خلاف اقدامات کیوں نہیں اٹھائے جارہے ۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا اعلان کیا ۔ دوسروں پر الزامات دھرنے سے پہلے ہمیں اپنی دو عملی پر بھی غور کرناہو گا، واجپائی نے پاکستان کا دورہ کیا اسکے بعدکارگل ہو گیا، مودی کے دورہ کے بعد سانحہ پٹھان کوٹ ہو گیا باچاخان یونیورسٹی پشاور کے سانحہ کے بعد ہمیں اپنی خامیوں اور کوتاہیوں پر بھی نظر دوڑانے کی ضرورت تھی۔

متعلقہ عنوان :