پٹرول کی قیمت میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا ‘(ن)لیگ نے برسراقتدار آکر عوام کو ریلیف دینے کیلئے مختلف اقدامات کئے ‘عوام کی فلاح و بہود کیلئے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے ‘محمود الرشید کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین کا بیان

ہفتہ 30 جنوری 2016 19:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا ،مسلم لیگ ن نے برسراقتدار آکر عوام کو ریلیف دینے کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں ،عوام کی فلاح و بہود کے لئے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میاں محمود الرشید کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے ،وہ حقائق کے برعکس موقف اختیارکئے ہوئے ہیں، تحریک انصاف نے روز جھوٹا حقائق نامہ جاری کرنا معمول بنا لیا ہے ۔

تحریک انصاف کے قائدین نے جھوٹ بول کر اپنی ساکھ خراب کررہے ہیں۔وہ خیبرپختون خواہ کی حکومت کے بارے حقائق نامہ کیوں جاری نہیں کرتے ۔خیبرپختون خواہ میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی ۔

(جاری ہے)

دنیا بھر کے سرمایہ کاروں نے پنجاب کا رخ کرلیا ہے ۔ انٹرنیشنل بزنس کانفرنس کا انعقاد حکومت پنجاب کا سنہر ا کارنامہ ہے ۔پنجاب میں ترقی کی رفتاردوسرے صوبوں سے زیادہ ہونے کا علم غیرملکی سرمایہ کاروں کوبھی ہے۔

غیرملکی سرمایہ کار کمپنیوں نے اس بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کرکے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت اور شفاف پالیسیوں پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا ہے اب حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ ان کے اعتماد کی لاج رکھیں اور سرمایہ کاروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کریں اوران کے منصوبوں کو کسی صورت سرخ فیتہ کی نظر نہ ہونے دیں گے۔تمام غیرملکی سرمایہ کار پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں اورمخمصے کا شکار دیگر سرمایہ کار بھی کھلے دل سے سرمایہ کاری کریں۔

سیمینار میں اتنی بڑی تعداد میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شرکت وزیراعظم محمد نوازشریف اوران کی حکومت کی ٹھوس معاشی وسرمایہ کاری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ۔پنجاب کے دل لاہور میں یہ صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا سرمایہ کاری کا سیمینار ہے جسے کامیاب بنانے کیلئے پنجاب حکومت ،وفاقی حکومت کے متعلقہ ادارے اورچین اورترکی میں پاکستان کے سفیر وں نے دن رات محنت کی ہے۔صوبائی درالحکومت لاہور میں بین الاقوامی سیمینار کے انعقاد سے انٹرنیشنل بزنس کمیونٹی اور پاکستان کے سرمایہ کاروں کے درمیان مؤثر رابطہ ممکن ہوا ہے جس کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :