ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ روشن مینار کی طرح طلبا وطالبات کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے اور انہیں آگے بڑھنے کی خدمت سے سرشار طالبعلموں کو امیدافزاء اور روشن مستقبل کی نوید دے رہا ہے
مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ کا بیان
ہفتہ 30 جنوری 2016 19:34
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ پاکستان میں ایک روشن مینار کی طرح طلبا وطالبات کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے اور انہیں آگے بڑھنے کی خدمت سے سرشار طالبعلموں کو ایک امیدافزاء اور روشن مستقبل کی نوید ے رہا ہے۔ یہ ادارہ نا صرف طلبا وطالبات کو سکالر شپ سے نواز رہا ہے اصل مقصد پاکستان میں مستقبل کے لیڈرز کی نشوونما بھی کررہا ہے اور پنجاب ایجوکیشن انڈڈومنٹ فنڈ سے کم مراعات یافتہ طلبہ کی ترقی کے یکساں مواقع دستیاب ہورہے ہیں تاکہ یہ طلبہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد معاشرہ میں اہم اور قابل قدر مقام حاصل کر سکیں۔
قوموں کی نمایاں ترقی اور ان کی تاریخ علم کی روشنی سے جنم لیتی ہیں اور انہیں معاشی وصنعتی طور پر ایک نمایاں مقام پر لے جاتی ہے۔(جاری ہے)
تعلیم ہی ایک خوشحال مستقبل اور ترقی یافتہ معاشرے کی ضامن ہے جس سے قوموں کے بیچ ایک نمایاں مقام حاصل ہوتا ہے اور دنیا کے وسائل پر اپنی ترقی کے ذریعے حاکمیت کی جاتی ہے۔عوام کو اچھی تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق2008 میں پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ( پیف) کے قیام کے تصور نے ذہین اور کم وسائل طلبا وطالبات کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا اور ان کی تعلیمی ضروریات پوری کرنا صرف ایک خواب تھا جسے وزیراعلی نے حقیقت کا رنگ دے کر ہزاروں ذہین اور محنتی طلبا وطالبات کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا۔
پاکستان کی حقیقی ترقی کے ثمرات نوجوانوں طلبا وطالبات کے سنہرے مستقبل سے وابستہ ہیں۔ نوجوان پڑھیں گے،آگے بڑھیں گے اور پاکستان کا آنے والاکل آج سے بہتر اور خوشحال ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.