تجاوزات کے خاتمے، پارکنگ کو بہتر بنانے اورماڈل ریڑھیوں کے دائرہ کار میں اضافے کیلئے سفارشات طلب
ضروری اصلاحات کر کے عوام کو سہولتوں کی فراہمی میں بہتری لانا محکموں او رانتظامیہ کی ذمہ داری ہے، شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکمے اورانتظامیہ فعال اورمتحرک انداز میں کام کریں‘ وزیراعلیٰ پنجاب کا اجلاس سے خطاب
ہفتہ 30 جنوری 2016 18:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت یہاں اعلی سطح کااجلاس منعقد ہوا،جس میں لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں عوام کے لئے شہری سہولتوں کو بہتربنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا ۔وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے شہروں میں عوام کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے متعلقہ محکموں ، انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کو مل کر کام کرنا ہے- شہری سہولتیں بہتر بنا کر ہی عوام کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہے- وزیراعلیٰ نے کہا کہ پارکنگ کو بہتر بنانے ،ماڈل ریڑھیوں کے دائرہ کار میں اضافے اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے قابل عمل منصوبہ پیش کیا جائے-انہوں نے اس ضمن میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی 15روزمیں قابل عمل سفارشات پیش کرے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.