شیخ زاید ہسپتال میں"حادثات اور آفات میں بلڈ بنک کا کردار" کے موضوع پر سیمینار

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 30 جنوری 2016 18:48

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 30 جنوری۔2015ء)شیخ زاید ہسپتال، لاہور میں پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان (چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس ، لاہور) اور پروفیسر ڈاکٹر مونا عزیز گیلانی ،سربراہ شعبہ ہیماٹالوجی اینڈ بلڈ بینک کی زیر نگرانی بعنوان "حادثات اور آفات میں بلڈ بنک کا کردار" کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیاگیا، جس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی (ہیماٹالوجی اینڈ بون میرو ٹرانسپلانٹ فزیشن ) تھے۔

اس سیمینار میں ڈاکٹر اکبر حسین (ایڈمنسٹریٹر شیخ زاید ہسپتال)، ڈاکٹر رضوان نصیر (سیکرٹری جنرل ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آف پاکستان و سابق ڈی جی ریسکیو 1122) ،پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد (صدر پاکستان سوسائٹی آف ہیماٹا لوجی ) ، پروفیسر شاہدہ محسن ، پروفیسر ثمینہ نعیم اور پروفسیر عمران انور (سرجن) ، ڈاکٹر تسنیم ، مسز دل نشین(کراچی) کے علاوہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمینار کے انعقاد کا مقصد ڈاکٹرز کو آگہی فراہم کرنا تھا کہ وہ کیسے دہشت گردی، بم بلاسٹ، زلزلہ، سیلاب یا جنگ کی صورت میں متاثرہ افراد کو بہترین طریقے سے خون کے عطیات فراہم کر کے قیمتی انسانی جانوں کو بچا سکتے ہیں۔ ماہرین میں ڈاکٹر رضوان نصیر نے حادثات کی اقسام اور انکی درجہ بندی ، ڈاکٹر عمران انور نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مراحل ، پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں بلڈ بنک کا کردار، ڈاکٹر منیزہ ناطق نے حادثات کی صورت میں کمیونٹی اور جذ بہ ـخیر سگالی کے تحت خون کا عطیہ دینے والوں کے کردار اور پروفیسرڈاکٹر مونا عزیز نے بلڈ بنک میں ترتیب وار کام کی ضرورت کے حوالے سے خصوصی لیکچرز دئیے۔