اورنج لائن منصوبہ کیخلاف جین مندر اور کپورتھلہ ہاؤس کے مکینوں کے شدید احتجاجی مظاہرہ

سڑک کی دونوں اطراف کو بند کردیا، حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی

ہفتہ 30 جنوری 2016 18:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) اورنج لائن منصوبہ کیخلاف جین مندر اور کپورتھلہ ہاؤس کے مکینوں کے شدید احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک کی دونوں اطراف کو بند کرتے ہوئے حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق جین مندر اور کپورتھلہ ہاؤس کے شہریوں نے جن میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اورنج لائن منصوبے کو فوری بند کا مطالبہ کیا۔

شہریوں نے حکومت اوروزیرخزانہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں گھروں سے بے گھر کیا جارہا ہے اور ہمیں نہ تو تاحال کوئی متبادل جگہ فراہم کی گئی ہے اور نہ ہی مقبول معاوضہ اداکیاگیا ہے۔ مظاہرین جن میں کثیر تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی کہاہے کہ وزیراعلیٰ کسی بھی صوبے کا سربراہ اورعوام کو مشکلات سے نکالنا والی شخصیت اور ہستی ہوتی ہے مگر ہمارے صوبے کو عوام کو درپیش مشکلات سے کوئی غرض نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ائرکینڈ پسند اورروشن محددت میں رہنے والوں کے سردی سے اگر چھت چھین لی جائے انہیں تب کسی خاندان یا گھرانے کی تکالیف کا اندازہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان مقامات پر ہم برسوں سے رہائش پذیر ہیں ۔ ہمارے اباؤ اجداد کی بہتریں ان علاقوں میں ہیں۔ آج اورنج لائن منصوبہ کی خاطر ہمارے گھروں کو مسمار کیا جارہا ہے جبکہ ہمیں کوئی متبادل جگہ اور معاوضہ بھی فراہم نہیں کیا گیا ہے۔ مظاہرین نے ٹریفک کو بلاک کر دیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

متعلقہ عنوان :