تھر میں جاری موت کا رقص سندھ حکومت کی نااہلی ہے ، افتخار حسین

تھر کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی اور صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ، صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 30 جنوری 2016 18:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم کے صدر افتخار حسین نے کہا ہے کہ تھر میں غذائی قلت کے ساتھ ساتھ آلودہ پانی پینے اور صحت کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی اموات میں مسلسل اضافہ سندھ حکومت کی نااہلی ، غفلت اور ناقابل معافی جرم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھرمیں بھوک اور افلاس سے ماوٴں کی گودیں اجڑرہی ہیں لیکن حکمران ٹس سے مس نہیں ہورہے ۔ سندھ حکومت تھرپارکر میں نمائشی اقدامات کے بجائے حالات کی سنگینی کا جائزہ لے کر مستقل بنیادوں پر تھر کی قیمتی جانیں بچانے کیلئے عملی اقدامات کرے اورتھر کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی اور صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ صحرائے تھر میں انسانیت سسک رہی ہے اورلوگ سخت سردی میں کھلے آسمان تلے بھوک وپیاس کی حالت میں بے یارومددگار پڑھے ہیں جبکہ سندھ حکومت کے وزیر اور مشیرفوٹو سیشن کرانے میں مصروف ہیں

متعلقہ عنوان :