تحریک انصاف نے تیل کی قیمتوں میں پانچ روپے کمی کو عوام سے بھونڈا مذاق قرار دیکر مسترد کردیا
حکومتی رویئے سے ثابت ہوتا ہے وہ کسی صورت عوام کو سہولت فراہم کرنے کو تیار نہیں‘مر کزی سیکرٹر ی اطلاعات تحر یک انصاف نعیم الحق
ہفتہ 30 جنوری 2016 17:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں پانچ روپے کی کمی کے اعلان کو عوام سے بھونڈا مذاق قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کے رویئے سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ کسی صورت عوام کو سہولت فراہم کرنے کو تیار نہیں۔
اوگرا نے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اکیس فیصد تک کمی کی سفارش کی تھی تاہم حکومت نے اوگرا کی سفارشات کو مسترد کر کے انتہائی ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی سے سستا تیل خرید کر عوام کو مہنگے داموں فروخت کرنے کے حکومتی رویے کو عوام پر ظلم کے علاوہ کیا نام دیا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
ان کے مطابق انہوں نے کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ مسلم لیگ نواز پیسے کی محبت میں اس حد تک آگے بڑھ جائے گی کہ اسے عوام کی مشکلات کا بالکل کوئی اندازہ نہ رہے گا اور وہ پیسے کمانے کی غرض سے عوام کے معاشی قتل عام تک سے گریز نہیں کرے گی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اور وفاقی حکومت تیل کی قیمتوں میں برائے نام کمی کے اعلان کی بجائے کم از کم اوگرا کی سفارشات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کریں اور عوام کو سستا تیل فراہم کر کے ان کی مشکلات میں کمی لائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے براہ راست اثرات اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر بھی پڑتے ہیں چنانچے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کے تیل کی قیمتوں میں کمی لا کر عوام کو مہنگائی کے عذاب سے نجات دلائے۔ اپنے بیان میں تحریک انصاف کے ترجمان نے وزیراعظم سے تیل پر عائد ناروا ٹیکسوں کی شرح میں نمایاں کمی لانے کا بھی مطالبہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارتی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی پھیل گئی ہے، منیراکرم
-
نائب وزیراعظم ، وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہرکے لارڈ میئرکی ملاقات
-
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے مقدمے میں تحریک انصاف درخواست پر سماعت کی تاریخ تبدیل کردی
-
جے یو آئی کا پی ٹی آئی سے اتحاد کی بجائے حکومت مخالف علیحدہ تحریک چلانے کا فیصلہ
-
کویتی وزارت اوقاف کا فوت ہوجانے والے کا موبائل فون کھولنے کے لیے فنگرپرنٹ کے استعمال پر پابندی کا فتوی جاری کردیا
-
پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرکے مارنے والے ملزم سے تفتیش کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
-
پراسرار اور حیران کن طور پر طاقتور چیٹ بوٹ مختصر وقت کے لیے انٹرنیٹ پرنظرآنے کے بعد غائب
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے نائجر کے وزیر خارجہ کی ملاقات
-
یمنی حوثی گروپ نے بحیرہ روم تک بحری جہازوں کے خلاف کارروائیوں کے ایک نئے مرحلے کے کا ااعلان کردیا
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے نائجرکے وزیرخارجہ کی ملاقات
-
خواجہ سعد رفیق کو جلد اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
-
برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بلدیاتی الیکشن میں بدترین شکست کا سامنا‘وزیراعظم رشی سونک کا اقتدار خطرے میں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.