اورنج لائن منصوبہ زحمت بن گیا، متاثرین کی دادرسی تک احتجاج جاری رہیگا، پاکستان مسلم لیگ

پارٹی کے تمام ونگز منگل کو ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے‘ سردار وقاص موکل اور میاں منیر کا مسلم لیگ ہاؤس میں خطاب

ہفتہ 30 جنوری 2016 17:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) اورنج لائن ٹرین منصوبہ لاہور کے شہریوں کو سہولتیں دینے کی بجائے ان کیلئے باعث زحمت بنا ہوا ہے جس پر پاکستان مسلم لیگ اور پنجاب کی دیگر تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رکن پنجاب اسمبلی سردار وقاص حسن موکل اور سابق ایم این اے میاں منیر نے یہاں مسلم لیگ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں منگل 2 فروری دو بجے دوپہر اورنج لائن منصوبے کے خلاف جی پی او چوک سے 90شاہراہ قائداعظم تک ریلی نکال رہی ہیں جس میں پاکستان مسلم لیگ کے تمام ونگز کے کارکنوں کو بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن کے متاثرین کی دادرسی کیلئے تمام جماعتیں آواز بلند کر رہی ہیں اور یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہیگا جب تک متاثرین کو ان کا حق نہیں مل جاتا۔

متعلقہ عنوان :