لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر جان بلوچ وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیارہوگیا

لیاری میں مقیم خاندان کے افراد کو مکمل تحفظ ،اہل خانہ کو بیرون ملک بھجوانے کی شرائط عائد کریں ،ذرائع

ہفتہ 30 جنوری 2016 17:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) رینجرز کے ہاتھوں گزشتہ شب گرفتار ہونے والا لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر جان بلوچ وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار ہوگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ نے 5شرائط پر وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے ۔عزیر بلوچ کا کہنا ہے کہ اس نے سیاسی جماعت کے کہنے پر قتل اور اغوا کی وارداتیں کی ہیں ۔

(جاری ہے)

شرائط میں عزیر بلوچ کا کہناہے کہ لیاری میں مقیم اس کے خاندان کے افراد کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور ساتھ ہی اس کے اہل خانہ کو بیرون ملک بھجوانے کا انتظام کیا جائے ۔واضح رہے کہ عزیر بلوچ کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جاچکے ہیں ۔اس سے پہلے عزیر بلوچ کو جعلی دستاویزات پر دبئی جاتے ہوئے انٹرپول نے سال2014میں گرفتار کیا تھا ۔عزیر بلوچ کو پاکستان کی تحویل میں لینے کے لیے سندھ پولیس کے ایس ایس پی انویسٹی گیشن نوید خواجہ کی سربراہی میں ایس ایس پی سی آئی ڈی عثمان باجوہ اور ڈی ایس پی کھارادر زاہد حسین پر مشتمل ٹیم دبئی گئی تھی تاہم وہ ٹیم ناکام رہی تھی ۔

متعلقہ عنوان :