پی آئی اے ڈیلی ویجز ملازمین کا بھی سڑکوں پر آنے کا فیصلہ

مستقل ملازمین اور ڈیلی ویجز ملازمین میں تنخواہوں کی ادائیگی میں دو ہفتوں کا فرق ہے،ملازمین کا الزام

ہفتہ 30 جنوری 2016 16:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) پاکستان کی قومی ایئر لائن کے ڈیلی ویجز ملازمین نے اپنے حق کے لئے مظاہرے اور پڑتال کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈیلی ویجز ملازمین کی تنظیم کے مرکزی رہنما نے آن لائن کو بتایا کہ مستقل ملازمین اور ڈیلی ویجز ملازمین میں تنخواہوں کی ادائیگی میں دو ہفتوں کا فرق ہے جو فورا ختم ہونا چاہئے جبکہ تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر معمول بنتا جا رہا ہے جبکہ ہمیں مستقل کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی لہذا نے ملازمین نے فیصلہ کیا ہے کہ عید کے فوری بعد سڑکوں پر آ کر اپنے جائز مطالبات کے حق میں مظاہرہ کریں گے

متعلقہ عنوان :