بغیر لائسنس کے کام کرنیوالی ٹریول ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا ”ہنگامی“ فیصلہ

تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنی اپنی تحصیلوں میں واقع غیر قانونی ٹریول ایجنٹوں کے مکمل کوائف حاصل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 30 جنوری 2016 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء)صوبائی دارلاحکومت سمیت پنجاب بھر میں سینکڑوں غیر قانونی اور بغیر لائسنس کے کام کرنیوالی ٹریول ایجنسیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد حکومت نے ان کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ حکومت کے علم میں یہ بات بھی آئی ہے کہ بعض ٹریول ایجنٹ انسانی سمگلنگ میں بھی ملوث ہوسکتے ہیں۔جس پر ایف آئی اے کی مدد سے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں واقع ٹریول ایجنٹوں کے مکمل کوائف حاصل کریں اور جن ٹریول ایجنسیوں کے پاس حکومتی لائسنس نہیں اور وہ لوگوں کو بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دیکر ان سے رقمیں بٹور رہے ہیں کیخلاف فوری کاروائی کی جائے۔