کوئٹہ : کچلاک میں سمنگلی پھاٹک کے قریب سے 4 لاشیں بر آمد۔ پولیس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 جنوری 2016 16:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جنوری 2016ء) : کچلاک میں سمنگلی پھاٹک کے قریب سے 4 افراد کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ چاروں افراد کی لاشیں کوئٹہ کے ایک اسپتال میں پہنچا دی گئی ہیں.۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ چاروں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے تاہم ضابطے کی کارروائی کے بعد موت کی حتمی وجہ سامنے آ سکے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :