انسداد دہشت گردی پشاور نے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ بر آمد کرلیا

ہفتہ 30 جنوری 2016 16:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) انسداد دہشت گردی پشاور نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پستول، دستی بم اور باوردی مواد برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے مطابق حیات آباد میں کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد سرفراز کو گرفتارکرلیا گیا اور اس کے قبضے سے 2 ہینڈ گرنیڈ ‘ایک پستول اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم پشاور میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کیلئے آیاتھا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کو تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :