قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے میرا رتبہ بڑا ہے ‘ چھوٹی ذہنیت کے لوگ میرے باتیں کررہے ہیں ‘ خورشید شاہ

ہفتہ 30 جنوری 2016 16:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے ان کا رتبہ بڑا ہے اس لئے وہ ان کے الزامات کا جواب نہیں دیں گے ‘ وزیراعظم کے سامنے پارلیمنٹ کو جواب دیں گے ‘سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ان پرلگائے گئے الزمات مضحکہ خیزہیں، حکومت میں شامل چھوٹی ذہنیت کے کچھ لوگ ہمارے خلاف باتیں کر کے اپنا قد اونچا کر نے کی کوشش کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بحیثیت قائد حزب اختلاف چھوٹی چھوٹی باتوں کا جواب دینا ان کے شایان شان نہیں، وہ صرف وزیراعظم کو کسی بات کا جواب دے سکتا ہوں اور ان الزامات کا جواب بھی وہ پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے سامنے ہی دیں گے وہ الزام لگانے والوں پر واضح کریں گے کہ وہ الزام لگائیں اگر وہ الزام ثابت نہیں کر پائے تو عدالت سے رجوع کریں گے۔خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کا مک مکا ہے، اب یہ باتیں وزیر اعظم کے اپنے لوگ بھی کر رہے ہیں، اس لئے اب وزیر اعظم ہی اس کا جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے سخت وقت دیکھا ہے انہیں حالات پر نظر رکھنی چاہیے کہ ان کی حکومت میں کیا ہو رہا ہے۔