عزیر بلوچ کی گرفتاری بہت بڑی کامیابی ہے ‘ بہت سے پردہ نشینوں کے نام بھی سامنے آئیں گے ‘ نبیل گبول

10 روز میں عزیر بلوچ کے بیان کی ویڈیو منظرعام پرآ جائے گی ‘نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 30 جنوری 2016 16:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء)سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ کی گرفتاری بہت بڑی کامیابی ہے اور اب بہت سے پردہ نشینوں کے نام بھی سامنے آئیں گے۔نبیل گبول نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10 روز میں عزیر بلوچ کے بیان کی ویڈیو منظرعام پرآ جائے گی، عزیر بلوچ نے شرجیل میمن کے خلاف بھی بیانات ریکارڈ کرا دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عزیر بلوچ کو 6 ماہ پہلے گرفتار کر لیا گیا تھا جسے گزشتہ رات اسلام آباد سے کراچی لایا گیا اور گرفتاری کی تصاویر کراچی ائیرپورٹ ٹرمینل ون پر جھاڑیوں کے قریب لی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ عزیر بلوچ، آصف علی زرداری، فریال تالپور کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کریگا۔ انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ کی گرفتاری کا سارا کریڈٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے اور اس گرفتاری سے کئی پردہ نشینوں کے نام سامنے آئیں گے۔