کینیڈا میں برفانی تودہ گرنے سے 5 افراد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 جنوری 2016 16:19

کینیڈا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جنوری 2016ء) : کینیڈا میں برفانی تودہ گرنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کینڈین حکام نے بتایا کہ صوبے برٹش کولمبیا میں یہ حادثہ گذشتہ روز اس وقت پیش آیا، جب برفانی گاڑیوں میں سوار یہ افراد اسکیئنگ کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

حادثے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ حادثے کی زد میں آنے والے چھ دیگر افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد جہاں اسکیئنگ کر رہے تھے، وہ باقاعدہ طور پر محفوظ سیاحتی مقام نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :