ہیڈ تریموں بیراج کی سالانہ تعمیرومرمت کا بجٹ ہڑپ ہونے کا انکشاف

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 30 جنوری 2016 16:15

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 30 جنوری۔2015ء) تریموں بیراج کی پانی کی بندش کرکے صفائی شروع کر دی گئی تفصیل کے مطابق ہر سال ہیڈ تریموں بیراج کی سالانہ تعمیرومرمت وصفائی کے نام پر لاکھوں روپے کا بجٹ منظور کیا جاتا ہے لیکن مبینہ طور پر سرسری کاروائی ڈال کر ملی بھگت سے روپیہ ہڑپ کر لیا جاتا ہے جس طرح صفائی و ومرمت ہونی چائیے وہ کبھی نہیں کی گئی جس کی وجہ دریائے علاقے کے رہائشی کسان سیلاب آنے سے پہلے سیلابی کیفیت میں مبتلا ہو جاتے ہیں انکی فصلیں کاروبار زندگی دیدہ دانستہ طور پر محکمہ انہار کے کرپٹ عناصر تباہ برباد کر دیتے ہیں آج تک متعلقہ محکمے کے افسران کے خلاف دی گئی درخواستوں پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے محب وطن شہری مایوس ہو کر خاموش ہو چکے ہیں وہ اب انکی شکایت کرکے کرپٹ عناصر کے لئے ریٹ نہیں بڑھانا چاہتے وہ دیانتدار ایمان دار آفیسر کے انتظارمیں خاموش ہیں عوامی سماجی حلقوں نے تریموں انتظامیہ محکمہ انہار کی ہر شعبہ میں کرپشن کی مکمل تحقیقات کر کے ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دینے کا متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :