کیوبا اور پاکستان کو اعلٰی تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے،کیوباسفیر

ہفتہ 30 جنوری 2016 16:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) پاکستان میں کیوبا کے سفیر جبرائیل ٹائل کیپوتی نے کہا ہے کہ پاکستان اور کیوبا کے درمیان اعلٰی تعلیم کے میدان میں تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک کے طلباء اس اقدام کے ثمرات سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے یہ بات ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے دورہ کے دوران کہی جہاں انہوں نے ایچ ای سی کے چئیرمین ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات کی۔

کیوبن سفیر عہد ہ سنبھالنے کے بعد ایچ ای سی کا پہلا دورہ ہے جسکے دوران انہوں نے اعلٰی تعلیمی میدان میں دونوں ممالک کے تعلقات کے استحکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کیوبا اعلٰی تعلیم کے میدان میں تعاون سے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خود کو تیار کریں گے۔

(جاری ہے)

سفیر نے کیوبا کی تعلیم کے شعبے میں خصوصی دلچسپی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ ان کے ہاں ۲۹۰ سال قدیم یونیورسٹی کی صورت میں ایک فقید المثال ادارہ موجود ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہاعلٰی تعلیم کے شعبے میں باہمی تعاون سے دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کی راہیں ہموار ہوں گی۔ انہوں نے ایچ ای سی کے چئیرمین کو فروری میں ہونے والے عالمی اعلٰی تعلیمی کانگریس میں شرکت کی بھی دعوت دی جسکو چئیرمین نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیان مثبت رجحانات کی عکاس ہوتی ہیں۔ ایچ ای سی چئیرمین نے سفیر کو پاکستان اور ایچ ای سی آمد پر خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے ۲۰۰۵ کے تباہ کن زلزلے میں کیوبا کی فیاضانہ امداد کو سراہا اور بتایا کہ کیوبا سے فارغ ہونے والے میڈیکل کے طلباء سر کاری اور نجی شعبے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مہمان سفیر کو آگاہ کیا کہ پاکستان جلد کیوبا کو انجینرنگ کے شعبے میں 100 سکالرشپس دے گا۔

متعلقہ عنوان :