مفرور اشتہاریوں، ریڈ بک میں شامل زہریلے ملزمان کی ”جائیدادیں“قرق کرنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ نے صوبہ بھرکے 36 اضلاع کے ڈی پی اوز سے ایسے تمام اشتہاریوں کی رپورٹس طلب کرلیں

ہفتہ 30 جنوری 2016 15:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) حکومت نے پنجاب بھر کے اضلاع میں انتہائی خطرناک اشتہاریوں کی جائیدادیں قرق کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، اس ضمن میں وزارت داخلہ نے پنجا ب بھر کے 36 اضلاع کے ڈی پی اوز کو اپنے اپنے علاقوں کے انتہائی خطرناک،مفرور، اشتہاریوں کی جائیدادیں اور متعلقہ معلومات فوری طور پر مرتب کر کے رپورٹس تیار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ حکومت کی طرف سے دی جانیوالی گائیڈ لائن پر پورا اترنے والے تمام خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کاروائی فوری طور پر عمل میں لائے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :