فیصل آباد، ڈجکوٹ میں المناک حادثہ‘ 12سالہ بھائی جاں بحق‘ دوسرا6سالہ بھائی زخمی

ہفتہ 30 جنوری 2016 15:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) ڈجکوٹ میں المناک حادثہ‘ 12سالہ بھائی جاں بحق‘ دوسرا6سالہ بھائی شدید زخمی‘ جبکہ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ سے نعش برآمد ،آن لائن کے مطابق ڈجکوٹ کے رہائشی مون شاہ کا 12سالہ بیٹا علی اپنے 6سالہ بھائی احمد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ مین بازار ڈجکوٹ پرانی منڈی کے نزدیک پہنچنے پر اینٹوں سے لوڈ ٹرالی کے ڈرائیور نے انہیں کچل دیا جس کے باعث بارہ سالہ علی موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کا چھ سالہ بھائی احمد بری طرح زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

(جاری ہے)

۔ پولیس نے حادثہ کا مرتکب ڈرائیور گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا،جبکہ پہاڑی والی گراؤنڈ کے نزدیک سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ متوفی نشہ کا عادی بتایا جاتا ہے جو کہ نشہ نہ ملنے اور شدید سردی کے باعث دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ بٹالہ کالونی نے نعش قبضہ میں لے کر متوفی کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :