Live Updates

واحد سیاستدان ہوں جسے عوام دل کھول کر پیسہ دیتی ہے۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا تقریب سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 جنوری 2016 14:39

واحد سیاستدان ہوں جسے عوام دل کھول کر پیسہ دیتی ہے۔ پی ٹی آئی چئیرمین ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جنوری 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو اور اورنج لائن ٹرین منصوبوں سے ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔حکومت عوام پر بوجھ ڈال کر پیسہ اکٹھا کر رہی ہے اور عوام کا پیسہ غلط جگہ خرچ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈرز نے اپنے پیسے ملک سے باہر رکھے ہوئے ہیں۔ اصل سر مایہ کاری انسانوں پر پیسہ لگانا ہے۔

قرضے لے کر اربوں روپے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اگرسو ہرن ملکر شیر پر حملہ کر دیں تو وہ بھاگ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا کرپٹ مافیا اپنا پیسہ باہر منتقل کر رہا ہے ، عوام کا پیسہ ایلیٹ کلاس پر لگا دہا جاتا ہے ۔حکومت نے ڈیزل پر اسی فیصد ٹیکس لگا دیا۔ لوگ اس لیے ٹیکس ادا نہیں کرتے کیونکہ حکمران ٹیکس ادا نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

حکمران اپنی عیاشیوں میں کمی نہیں لا رہے اور قرضوں کا بوجھ عوام پر لادا جا رہا ہے۔ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں لیکن حکومت کو پرواہ نہیں۔ صحت اور تعلیم کے منصوبوں پر توجہ دینے سے ترقی ملتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ کے پی کے حکومت نے زیادہ سے زیادہ پیسہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں لگایا ۔عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کی تعمیر میں عوام نے میرا بھر پور ساتھ دیا۔

فنڈ ریزنگ میں عوام نے شوکت خانم کو کروڑوں روپے کے عطیات دئیے،انہوں نے کہا کہ میں وہ واحد سیاستدان ہوں جسے عوام دل کھول کر پیسے دیتی ہے۔ لیکن میں نے بھیک نہیں مانگی ، ملک کا پیسہ واپس لا کر دکھاﺅں گا۔شوکت خانم اسپتال ستر فیصد کا مفت علاج کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مداخلت سے ادارے ٹھیک سے کام نہیں کر سکتے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات