بی آئی ایس پی سے استفادہ کرنے والے 84ہزار افراد نئے کارڈ حاصل کرسکتے ہیں،ماروی میمن

ہفتہ 30 جنوری 2016 14:28

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جنوری۔2016ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ پروگرام سے استفادہ کرنے والے 84ہزار افراد جن کے کارڈ استعمال نہ ہونے کی وجہ سے بلاک ہو چکے ہیں نئے کارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ نئے کارڈ بائیو میٹرک تصدیق کے بعد جاری کئے جائیں گے اور ان کارڈ ہولڈرز کو گزشتہ دو سال کے دوران کارڈوں کی بندش کی وجہ سے گزشتہ ادائیگی بھی کی جائیگی۔ ماروی میمن نے کہا کہ ایسے افراد بی آئی ایس پی کے دفاتر سے رابطہ کر کے نئے کارڈ حاصل کرسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :