عزیر بلوچ کو پہلے بھی بھائی سمجھتا تھا آج بھی بھائی مانتا ہوں ،ذوالفقار مرزا

ہفتہ 30 جنوری 2016 14:23

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ کو پہلے بھی بھائی سمجھتا تھا آج بھی بھائی مانتا ہوں ،اسکی گرفتاری کے بعد اب باہر گھومنے والوں کی واپسی کا انتظام ہو گا ،آصف زرداری کا ٹولہ ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر لے گیا ہے وہاں عیاشیاں کر رہا ہے ، لیاری میں امن کمیٹی میں نے نہیں بنائی یہ ہمیں ورثے میں ملی تھی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ذوولفقار مرزا نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار ایمانداری سے کام کررہے ہیں انہیں کام کرنے دیا جائے ، عزیر بلوچ کی گرفتاری اہمیت کی حامل ہے اب بہت سے لوگوں کی گرفتاریاں عمل میں آئیں گی اور باہر گھومنے والوں کی واپسی کا انتظام ہو گا ، انہوں نے کہا کہ وعزیر بلوچ کی گرفتاری کے بعد اب قوم کا پیسہ لوٹ کر باہر جا کر عیاشیاں کرنے والوں سے متعلق بھی سوال ہو گا اور انکی واپسی کا انتظام ہو گا ۔عزیر بلوچ کو پہلے بھی اپنا بھائی سمجھتا تھا اور آج بھی بھائی مانتا ہو ں ۔

متعلقہ عنوان :