وزیراعظم نواز شریف کی لاہور آمد،پولیس کا شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

ہفتہ 30 جنوری 2016 14:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کی لاہور آمد کے ساتھ ہی لاہور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا جس کے نتیجہ میں پولیس نے 5مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے اس سلسلے میں ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹرحیدر اشرف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر شہر میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے جو حکمت عملی کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

حراست میں لیے گئے پانچوں افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے