ٹی 20کپتان شاہد خان آفریدی کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

کرکٹ سے فروغ سے متعلق بات چیت ، وزیراعلیٰ نے کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی آفریدی اب تک وزیراعظم ، آرمی چیف اور متعدد سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرچکے ہیں

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہدآفریدی نے ملاقات کی ، ملاقات میں کرکٹ کے فروغ سے متعلق بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے جس کا ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ، کھیل کو صرف کھیل کے طو رپر ہی لینا چاہیے ، صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کھیلوں کا فروغ نہایت ضروری ہے ، کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی اپنے سیاسی اثرو رسوخ کے حوالے سے کافی مشہور ہیں اور وہ گاہے بگاہے مختلف سیاسی رہنماوٴں سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں۔ آفریدی اب تک وزیر اعظم نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، سابق فوجی صدر پرویز مشرف اور سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر قومی و غیر ملکی رہنماوٴں سے ذاتی تعلق کی بنا پر ملاقاتیں کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :