پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 18 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کی ریکارڈکمی

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 18 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے سٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ ہفتہ کے دوران پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 18 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کی مزید کمی سے 20 ارب 50 کروڑ 21لاکھ ڈالر رہ گئے۔

(جاری ہے)

ان میں سے 15 ارب 64 کروڑ 68لاکھ ڈالر سٹیٹ بینک جبکہ 4 ارب 85 کروڑ 53 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس تھے۔ گذشتہ ہفتہ کے دوران مرکزی بینک نے 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے بیرونی قرضے ادا کئے۔

متعلقہ عنوان :