جاپان میں ربر کی قیمتوں میں اضافہ

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:30

ٹوکیو ۔30 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جنوری۔2016ء)جاپان میں ربر کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بنچ مارک ٹوکیو ربر فیوچرز کے تحت مستقبل کے سودے 0.5 ین کے اضافے کے ساتھ 158.3 ین فی کلو گرام میں طے پائے گئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر ربر کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا تھا تاہم کاروباری ہفتے کے اختتام پر ربر کی مارکیٹ میں استحکام دیکھنے کو ملا۔ دوسری جانب شنگھائی فیوچر ایکسچینج کے تحت مستقبل کے سودے 10 ہزار 210 یوآن فی ٹن میں طے پائے گئے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق جاپان کی حکومت کی جانب سے شرح سود میں کمی کی وجہ سے ربر کی قیمتوں پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔