ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں کمی

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:30

کوالالمپور ۔30 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جنوری۔2016ء) ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے جس کی بنیادی وجہ برآمدات کی شرح میں سست روی بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز برسا ملائیشیا ڈیرویٹو ایکسچینج کے تحت پام آئل کے مستقبل کے سودے 1.53 فیصد کی کمی کے ساتھ 2445 رنگٹ فی ٹن میں طے پائے گئے جو گزشتہ ایک ہفتے کی کم ترین سطح ہے۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 25 ٹنوں پر مشتمل 41 ہزار 78 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق آنے والے ہفتے میں پام آئل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری رہنے کا امکان ہے۔