Live Updates

عمران خان نوجوان فاسٹ باوٴلرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کرینگے

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) سیاست کے میدان میں ٹف اپوزیشن کا کردار ادا کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کرکٹ کے میدان میں بھی اتر آئی ، پی ٹی آئی پی سی بی کی پریشانی کو دور کرنے کے لیے بہترین فاسٹ باوٴلر تلاش کرے گی جو مستقبل میں پاکستان کرکٹ کی نمائندگی کرے گا ، تحریک انصاف کے سربراہ اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کی ہدایت پر لاہور سے فاسٹ باوٴلرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغازکر دیا۔

(جاری ہے)

پہلے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز لاہور سے ہو گا اور پھر یہ سلسلہ گوجرانوالہ، فیصل آباداور اسلام آباد تک پھیلایا جائے گا جس میں 16 سے 25 سال تک کی عمر کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کریں گے۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے سامنے آنے والے پانچ بہترین باوٴلرز کو سلیکٹ کر کے پی سی بی کو ریفر کیا جائے گا جنہیں سٹیٹ بینک کی جانب سے روزگار بھی ملے گا۔ اس سلسلے کا پہلا کیمپ 20 اور 21 فروری کو لاہور کے ایل سی سی اے گراوٴنڈ میں لگے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :