پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں کمی سے متعلق اوگرا کی سمری جُزوی طور پر مسترد کر دی ۔ وزارت خزانہ حکام

پٹرول کی نئی قیمت71.25روپے فی لٹر ہو گی۔ وزارت خزانہ حکام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 جنوری 2016 13:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جنوری 2016ء) : وزارت خزانہ حکا م کا کہنا یہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اوگرا کی سمری کو جُزوی طور پر مسترد کر دیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اوگرا نے اپنی تیار کردہ سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںسات تا گیارہ روپے کمی کی سفارش کی تھی۔ تاہم وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے فی لٹر کمی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت71.25روپے فی لٹر ہو گئی ہے ۔ وزارت خزانہ حکام نے مزید بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت پانچ روپے کمی کے بعد نئی قیمت 75.79 روپے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی پانچ روپے کمی کے بعد نئی قیمت 43.25روپے فی لٹر ہو گئی ہے۔علاوہ ازیں لائٹ ڈیزل اور ہائی آکٹین کی قیمتوں میں بھی پانچ ،پانچ روپے کی کمی کے بعد نئی قیمتیں بالترتیب 39.94 اور75.66 روپے فی لٹر ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :