”پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے “عزیر بلوچ کی گرفتاری کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما اپنی خیر منائیں،شیخ رشید

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد خان نے عزیر بلوچ کی گرفتاری کے بعد اپنے رد عمل کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے ،گرفتاریوں کا یہ سلسلہ فروری کے آخر تک پنجاب میں بھی شروع ہو جائے گا، عزیر بلوچ کی گرفتار اہم ہے ان کی گرفتاری سے پیپلز پارٹی مرکزی رہنماؤں کی گرفتاری کا بھی امکان ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی مشکلات میں دن بدن جو اضافہ ہو رہا ان مشکلات کو انہوں نے خود دعوت دی ہے ،عزیر بلوچ کی گرفتاری کھیل کا آغاز ہے اس کے بیانات کے بعد پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء بھی اپنی خیر منائیں ، گرفتاریوں کا یہ سلسلہ فروری کے آخر میں پنجاب میں بھی شروع ہو جائے گا ، انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن احسن انداز سے چل رہا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ،کراچی آپریشن اور قومی ایکشن پلان پر صرف ان لوگوں کو اعتراض ہے جنہوں نے کرپشن اور ناجائز طریقے سے مال بنایا اور جرائم میں ملوث ہیں کیونکہ اب مفاد پرس مال بنانے والے خاندانوں کے خاندانی بزنس کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :