وزیر اعظم کی میاں محسن لطیف کے گھر آمد، والد کے انتقال پر تعزیت، مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) وزیر اعظم میاں نوا زشریف نے سابق ایم پی اے میاں محسن لطیف کے گھر جا کر میاں محسن لطیف سے ان کے والد میاں لطیف کے انتقال پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ ہفتہ کو وزیر اعظم اور خاتون اول بیگم کلثوم نواز نے میاں محسن لطیف کے گھر کا دورہ کیا۔ و زیر اعظم نوا زشریف نے اپنے برادر نسبتی سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔