پشاور،محکمہ انسداد دہشت گردی کی حیات آباد میں کارروائی، دہشت گرد گرفتار

ہفتہ 30 جنوری 2016 12:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد گرفتار کرلیا۔ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سی ٹی ڈی کی طرف سے پشاور کے علاقے حیات آباد میں کارروائی عمل میں لائی گئی۔ جس میں مبینہ طور پر ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار دہشت گرد سے 2 دستی بم اور پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جس دوران اہم انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :