(ن) لیگ میٹرو کے نام پر لوٹ مار کر رہی ہے ‘ ترقی کے نام پر لوگوں کو بدحال کیا جا رہا ہے ‘ چوہدری نثار کی باتوں کا جواب نہیں دوں گا‘قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی سکھر میں بات چیت

ہفتہ 30 جنوری 2016 12:59

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ میٹرو کے نام پر لوٹ مار کر رہی ہے ‘ ترقی کے نام پر لوگوں کو بدحال کیا جا رہا ہے ‘ چوہدری نثار کی باتوں کا جواب نہیں دوں گا۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو سکھر میں بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے لوگ عجیب باتیں کرتے ہیں جس سے لوگ ہنس رہے ہیں ۔ پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے اظہار یکجہتی کیلئے مجھے فون کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے (ن) لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ میٹرو کے نام پر لوٹ مار کر رہی ہے۔ جس سے لوگوں کو بدحال کیا جا رہا ہے۔