بتایا جائے عزیر بلوچ اتنے دنوں سے کہاں اور کس کے پاس تھا ‘ عزیر بلوچ کی گرفتاری چوہدری نثار کیخلاف بیانات کا ردعمل تو نہیں

سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو کا صحافی کے سوال کا جواب

ہفتہ 30 جنوری 2016 12:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ بتایا جائے عزیر بلوچ اتنے دنوں سے کہاں اور کس کے پاس تھا ‘ عزیر بلوچ کی گرفتاری چوہدری نثار کے خلاف بیانات کا ردعمل تو نہیں۔ انہوں نے یہ بات ایک تقریب میں گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ سے متعلق ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتا عزیر بلوچ کون ہے اور نہ ہی عزیر بلوچ کے پیپلز پارٹی سے متعلق کا علم ہے۔

اگر عزیر بلوچ کریمنل ہے تو اداروں نے گرفتار کیا ہو گا۔ انہوں نے اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عزیر بلوچ کی گرفتاری وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف بیانات کا ردعمل تو نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ پہلے گھبرائے ہیں نہ اب گھبرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :