لاہور : معاشی ترقی کے فوائد عوام کو پہنچائے جا رہے ہیں، 2013 کی نسبت آج کا پاکستان زیادہ پُر امن اور خوشحال ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 جنوری 2016 12:52

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جنوری 2016ء) : لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، دنیا بھر میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہبھارت سے معاملات اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، پاکستان میں منعقد ہوئی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں بھارتی وزیر خارجہ پاکستان آئیں۔

لیکن بعد ازاں پٹھانکوٹ حملے کے بعد مذاکرات میں رکاوٹ آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی جاری رہے گی ، نیشنل ایکشن پلان کے کچھ نکات پر عمل تیز کرنا ہو گا، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 2013کی نسبت آج کا پاکستان زیادہ پر امن اور خوشحال ہے۔

(جاری ہے)

معاشی ترقی کے فوائد عوام کو پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔افراط زر دو فیصد تک نیچے آ گئی ہے۔

جبکہ زر مبادلہ کے ذخائر اکیس ارب ڈالر سے اوپر چلے گئے ہیں۔ ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ کراچی میں رینجرز نے امن بحال کیا اس کا جواب کراچی کی عوام سے پوچھا جائے تو وہ بہتر بتا سکتے ہیں۔ کراچی کے عوام حالات میں بہتری کا خود اعتراف کرتے ہیں۔ ایران اور سعودی عرب کے دورے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ایران اور سعودی عرب کے دورے کا مقصد دونوں ممالک میں کشیدگی کم کروانا تھا۔