اسلام آباد : چھوٹے لوگوں کے مضحکہ خیز بیانات پر لوگ ہنس رہے ہیں۔ متعدد پارلیمانی رہنماوں نے فون کر کے حمایت کا اظہار کیا۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 جنوری 2016 12:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جنوری 2016ء) : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے سکھر میں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قد کے بڑے نظرآنے والے لوگوں کے ذہن بہت چھوٹے ہیں۔چھوٹی چھوٹی باتوں پر جواب دینا میرا لیول نہیں ۔

(جاری ہے)

مضحکہ خیز باتوں پر لوگ انہ پر ہنس رہے ہیں، خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مک مکا دوطرفہ ہوتاہے ۔مک مکا کا کہہ کر الزام عائد کرنے والے سمجھ گئے ہیں کہ انہوں نے غلط بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وہ اپوزیشن لیڈر ہیں اور لیول کے حساب سے محض وزیراعظم کوجواب دے سکتےہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو پٹرولیم منصوعات پرعوام کو ریلیف دینا چاہیے۔