بڑی وہیل مچھلی نے ممبئی کے ساحل پر سب کی توجہ حاصل کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 جنوری 2016 12:17

بڑی وہیل مچھلی نے  ممبئی کے ساحل پر سب کی توجہ حاصل کر لی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جنوری 2016ء) : ممبئی کے ساحل پر ایک بڑی وہیل مچھلی نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی کے ساحل سمندر کو مُردہ جانوروں کی نسبت کوڑا کرکٹ کے لیے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے لیکن گذشتہ روز مقامی باشندوںنے ممبئی کے مقبول ساحلوں میں سے ایک پر تقریبا 40 فٹ طویل وہیل دیکھی۔ جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

سینکڑوں لوگ ساحل سمندر پر اس Bryde وہیل کی ایک جھلک کے لیے آئے۔

(جاری ہے)

ساحل سمندر پر آئی وہیل کی لمبائی 11.3 میٹر ( 37 فٹ) ہے جبکہ اس کا وزن 20 ٹن وزن کے لگ بھگ ہے ، اور یہ وہیل ہی کی قسم ہے۔ مہاراشٹر محکمہ جنگلات کے ایک اہلکار نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ ”اس وہیل پر کسی بھی زخم کا کوئی نشان نہیں ہے ۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے یہ تین یا چار روز قبل مر چُکی ہے۔ تاہم ہم اس کی موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لئے ایک پوسٹ مارٹم کریں گے“۔ رواں ماہ 45 وہیل جنوبی بھارت میں تامل ناڈو میں ایک سمندر کے کنارے پر خود پھنسنے کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :